ضلع جہلم کی فلاح کیلئے شروع ہونے والے پروجیکٹس ترجیح بنیادوں میں مکمل کیے جائیں گے۔ مطلوب مہدی

جہلم: نوابزادہ مطلوب مہدی نے کہا کہ پنڈدادنخان میں جاری فلاحی منصوبوں کے فنڈز کو روک کر تحریک انصاف کی حکومت نے زیادتی کی تھی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما آخری مہینوں میں فنڈز روک کر اپنی نااہلی کا ملبہ دوسروں پر ڈال کر عوام کی ہمدریاں حاصل کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی نے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی فلاح کیلئے شروع ہونے والے پروجیکٹس ترجیح بنیادوں میں مکمل کیے جائیں گے، سیاست کو عوام کی مشکلات میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کرتا ہوں اور اس مشن کو جاری رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ جلال پور شریف نہر کا منصوبہ سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی سے شروع ہوا تھا جس کو تحریک انصاف کی سابقہ حکومت نے کیش کروا کر اپنی سیاست چمکائی تھی اور آخری حکومت کے آخری چند ماہ میں سست روی کی وجہ سے فنڈز جاری نہیں ہو سکے تھے جس کا ملبہ اب موجودہ حکومت پر ڈال کر حلقہ کی عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

نوابزادہ مطلوب مہدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً چار سال عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا اور ن لیگ کے پروجیکٹس پر اپنی تختیاں لگا کر عوام سے جھوٹ بولا جاتا رہا میں اپنے ضلع کی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ عوام کی فلاح کیلئے شروع ہونے والے پروجیکٹس کو تواتر سے جاری رکھا جائے گا اگر سابقہ حکومت ان پروجیکٹس میں دلچسپی ظاہر کرتی تو آج دو رویہ سڑک کا کام شروع ہو چکا ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہلم کی فلاح کے لیے شروع ہونے والے پروجیکٹس مسلم لیگ ن کی کوشش سے شروع ہوئے تھے اور ن لیگ کی حکومت میں ترجیح بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button