جہلم جلسہ؛ عمران خان کا جہلم والوں کے لیے خصوصی پیغام

جہلم: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 10 مئی بروز منگل کو اپنے اگلے عوامی اجتماع سے قبل جہلم کے عوام کے لیے خصوصی پیغام دیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں منگل کو جہلم پہنچ رہا ہوں۔ جہلم شہداء اور غازیوں کا شہر ہے۔ میں سب کو حقیقی آزادی کے لیے تیار کرنے جہلم آ رہا ہوں۔ میری کال پر آپ کو اسلام آباد مارچ میں شرکت کرنا پڑے گی۔


پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ غیر ملکی سازش کے بعد ہم پر چوروں کی امپورٹڈ حکومت مسلط ہے جو ہم سب کے لیے ناقابل قبول ہے۔ مجھے امید ہے کہ تمام لوگ جہلم کے جلسے میں شامل ہوں گے جس میں میں مزید چیزوں پر بات کروں گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button