وزیراعظم کا پنجاب کی عوام کیلئے بڑا ریلیف پیکج، جہلم میں آٹے چینی کے نرخوں میں کمی کر دی گئی

دینہ: رمضان المبارک میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی طرف سے پنجاب کی عوام کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا گیا۔

حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ جہلم نے بھی آٹے چینی کے نرخوں میں کمی کر دی۔ ریلیف پیکج کے بعد 10 کلو آٹے کا تھیلا 550 سیکم کر کے 400 روپے کرنے، رمضان بازار اور یوٹیلٹی اسٹورز میں فی کلوچینی کی قیمت 75 روپے مقرر کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے ہدایات جاری کی کہ آٹے اور چینی کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی سے مارکیٹس، سبزی و فروٹ منڈی اور رمضان بازاروں کا دورہ کریں تاکہ آٹا، چینی، فروٹ و سبزی اور دیگر اشیاء خورد و نووش کے ریٹس کنٹرول کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button