جہلم میں آوارہ کتوں کے غول، شہریوں کو کاٹنے کی وارداتیں، میونسپل کمیٹی کا عملہ خاموش

جہلم: شہر اور مضافاتی علاقوں میں آوارہ کتوں کے غول، شہریوں کو کاٹنے کی وارداتیں میونسپل کمیٹی کا عملہ خاموش، ضلع کچہری، سول ہسپتال، ریلوے اسٹیشن، لاری اڈہ سمیت شہر کے چوک چوراہوں میں بھی آوارہ کتوں کے غول نظرآتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں، اسلام پورہ، کریم پورہ، جادہ، بلال ٹاؤن، مدینہ ٹاؤن، پروفیسر کالونی سمیت اندرون شہر کے قبرستانوں، میدانوں، خالی پلاٹوں اور مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کا راج، جو خصوصاً رات اور علی الصبح کے وقت نہ صرف بھونکتے ہیں بلکہ خواتین اور بچوں کو کاٹنے سے بھی گریز نہیں کرتے جس کی وجہ سے شہری از حد پریشانی کا شکار ہیں۔

میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ میونسپل کمیٹی میں کتے مارنے کی ادویات موجود نہیں ، صبح فجر کی نماز پڑھنے والوں کو بھی آوارہ کتوں کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button