جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 3 منشیات فروش گرفتار

دینہ: کامران ممتاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 3 منشیات فروش گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش محمد شیر عرف شیرا ولد محمد افضل ساکن ضلع سرگودھا حال مقیم قائداعظم ٹاؤن دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1420 گرام چرس جبکہ شیراز طارق عرف میرو ولد طارق محمود ساکن دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 17 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم تنویر عباس ولد عبدالمجید ساکن محلہ کھجوری پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button