کوئلے کی قیمتوں اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں آئے روز اضافے سے بھٹہ انڈسٹری تباہ

جہلم: کوئلے کی قیمتوں اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں آئے روز اضافے سے بھٹہ انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔

گزشتہ ایک ماہ میں کوئلے کی قیمتوں اور کرایوں میں30 فیصد سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے جس سے اینٹوں کی تیاری کے اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے جس سے بھٹہ خشت مالکان کو کارروبار جاری رکھنا دشوار ہو گیا ہے کیونکہ اینٹوں کی قیمت میں اضافے سے شہریوں کی قوت خرید جواب دے چکی ہے جس سے بھٹہ مالکان کو کارروبار جاری رکھنا ناممکن ہو چکا ہے۔

ا س حوالے سے بھٹہ خشت مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ کوئلے اور گڈز ٹرانسپورٹ کی قیمتوں کو کنٹرول کروایا جائے ورنہ بھٹہ انڈسٹری کے بند ہونے سے لاکھوں خاندان بے روزگار ہو جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button