دینہ میں شارٹ سر کٹ کے باعث غریب سبزی فروش کا گھر جل گیا

دینہ میں شارٹ سر کٹ کے باعث غریب سبزی فروش کا گھر جل گیا، آگ کے بلند شعلوں نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے گھر میں پڑا موٹرسائیکل ، فریج ، قیمتی کپڑے ، 12عدد چارپائیاں ، پنکھے ، بچوں کی سائکلیں اور دیگر گھر کی اشیاء جل کر راکھ کا ڈھیربن گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122پہنچ گئی اور آگ پر قابو پایا نقصان کی مالیت لاکھوں رو پے بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ محلہ آزاد شاہ میں صبح دس بجے کے قریب شارٹ سر کٹ کے باعث غریب سبزی فروش محمد زبیر ولد دل آغا خان کے گھر آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پو رے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے گھر میں کھڑا موٹرسائیکل نمبری 8899، فریج ، 12عدد چارپائیاں، پنکھے ، قیمتی کپڑے ، ٹی وی ، بچوں کی سائکلیں اور دیگر اشیاء جل کر راکھ ہو گئیں۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122پہنچ گئی اور آگ پر قابو پایا اور مزید نقصان ہو نے سے بچا لیا، گھر کے اہل خانہ مقامی درس میں پڑھنے کے لیے گئے ہو ئے تھے اہل محلہ نے اطلاع دی ، نقصان کی مالیت لاکھوں رو پے بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button