جہلم میں بس کی نجی ٹی وی کی گاڑی کو ٹکر، پروڈیوسر جاں بحق، 7 ملازمین سمیت 9 افراد زخمی

جہلم میں تیزرفتار مسافر بس، نجی ٹی وی کی گاڑی اور مرغیوں کی گاڑی میں تصادم، نجی ٹی وی کا پروڈیوسر جاں بحق، ملازمین سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل (سٹی نیوزنیٹ ورک) کی ٹیم میرپور سے لاہور واپس جا رہی تھی کہ جہلم میں جی ٹی روڈ پر کالا گجراں پھاٹک کے قریب تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر نجی ٹی وی چینل کی گاڑی سے ٹکرا گئی جبکہ ساتھ مرغیوں کی گاڑی بھی ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں نجی ٹی وی کی گاڑی میں سوار پروڈیوسر زوار خان جاں بحق، 7 ملازم اور مرغیوں کی گاڑی میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد مسافر بس کا ڈرائیورموقع سے فرار ہوگیا۔

زخمی ہونے والوں میں سینئر پروڈیوسر محمد رفیع الزمان، ایسوسی ایٹ پروڈیوسرمحمد اسماعیل، کیمرہ مین نوید احمد، جعفر بھٹی، دانش، کنٹرول روم انجینئر منظور اور ڈرائیور جبکہ مرغیوں کی گاڑی میں سوار مزمل ولد مرسلین سکنہ دینہ اور آصف ولد بشیر سکنہ جہلم شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ٹیم نے جاں بحق پروڈیوسر کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق بس ڈرائیور کے سونے کی وجہ سے ٹریفک حادثہ پیش آیا، بس کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button