ن لیگی نااہل حکومت نے آتے ہی پنڈدادنخان کو پھر سے قید خانے میں تبدیل کر دیا۔ ملک عبید انوار

پنڈدادنخان: ملک عبید انوار نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی نااہل حکومت نے آتے ہی تحصیل پنڈدادنخان کو پھر سے قید خانے میں تبدیل کردیا ،سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ضلع جہلم کے لیے دیئے گئے ترقیاتی منصوبے روکنا عوام کے ساتھ ظلم اور انتقامی سیاست ہے۔

پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 27 کے معروف رہنما ملک عبید انوارنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لِلہ پنڈدادنخان روڈ کی تعمیر کے منصوبے سمیت دیگر ترقیاتی کام روکنے سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے جس سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگی امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، فواد چوہدری کے دیئے گئے منصوبوں کی تعمیر کا کام صرف دعوں تک محدود، فواد چوہدری کی کاوشوں کو دبانے کے لیے عوام کو ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کی دوسری بڑی تحصیل پنڈدادن خان جو کہ حکومت کو سالانہ بھاری ٹیکس ادا کرتی ہے لیکن تحصیل بھر کی تعمیروترقی کا نظام کھنڈر کی عکاسی سے زیادہ نہیں ہے، وفاقی وزیر فواد چوہدری کی خصوصی دلچسپی سے تحصیل پنڈدادنخان کا سب سے اہم اور بنیادی منصوبہ لِلہ پنڈدادنخان روڈ کی تعمیرکا منصوبہ کھٹائی میں پڑنے لگا۔

ملک عبید انوار نے کہا کہ مجوزہ بجٹ میں لِلہ جہلم ڈ یول کیرج وے کی تعمیر کیلے انتہائی کم رقم مختص کرکے منصوبہ روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ مسلم لیگی رہنما عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش میں لگے ہوئے ہیں سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن حلقہ کے عوام کا حق چھیننے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے منصوبے کو روکنے کی سازش ناکام بنانے کے لیے لائحہ عمل اختیار کرلیا ہے انشاء اللہ عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گ یہ منصوبہ نہ صرف پنڈدادنخان کو موٹروے سے ملاتا ہے بلکہ جہلم کشمیر کو جنوبی پنجاب سے براستہ پنڈدادن خان جوڑے گا۔

ملک عبید انوار نے کہا کہ ن لیگ کے نااہل لیڈران عوام کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا چاہتے ہیں لیکن تحصیل پنڈدادنخان کے عوام باشعور ہیں اور اپنے حق کے لیے پارٹی سے بالاتر ہوکے اپنے علاقہ کی فلاح و بہود اور ترقی کے لیے یکجا ہیں، ن لیگ کی حکومت تحصیل پنڈدادنخان کو پسماندہ رکھنا چاہتی ہے اس وقت پنڈدادنخان تا جہلم اور لِلہ تا پنڈدادنخان روڈ سے مریض تو کیا صحتمند انسان کا سفرکرنا ایک امتحان بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیول کیرج وے منصوبہ کو بروقت مکمل کیا جا ئے ورنہ بھرپور احتجاج کریں گیان لیگی الزام تراشی کی سیاست سے ہٹ کر عوام کے فلاح و بہبود کی سیاست کرکے آگے آئیں تحصیل پنڈدادنخان کے عوام کے حقوق پر کسی بھی سیاسی لیڈر کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے عوام کے حق کے لیے عدالتوں کے دروازے بھی کھٹکھٹائیں گے اور احتجاج کرنا پڑا تو بھرپور احتجاج بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button