40 سال قبل مخلوق خدا کی خدمت کا جو بیڑا اٹھایا آج بھی جاری و ساری ہے۔ چوہدری عبدالرشید

جہلم کے علاقہ مجاہدآباد میں قائم نجی فلاحی تنظیم کے (بانی چوہدری محمد لطیف مرحوم) نے چالیس سال قبل مخلوق خدا کی خدمت کا جو بیڑا اٹھایا آج بھی جاری و ساری ہے ، فلاحی کمیٹی نے حسب سابق روایت امسال بھی ماہ رمضان المبارک میں خدمت خلق میں ہمیشہ کی طرح پیش پیش ہے۔

سرپرست فلاحی کمیٹی چوہدری عبدالرشید ، صدر چوہدری ظفر محمود، جنرل سیکرٹری ملک سہیل انجم نے جہلم پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے 300 سے زائد گھرانوں میں اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے راشن تقسیم کیا، ہمارا طریقہ کار یہ ہے کہ ہمارے ممبران اپنے اپنے علاقے کے مستحق ، نادار ، غریب ، ضرورت مند گھرانوں کی لسٹ تیار کرتے ہیں اور ان ہی گھرانوں میں راشن ، مالی امداد، چارپائیاں، سلائی مشینزوغیرہ دی انتہائی رازداری کے ساتھ پہنچا دی جاتی ہیں۔

گزشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ کا زکر کرتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ ہم نے 350 سے زائد گھرانوں میں راشن ، 11 عدد سلائی مشینز ،14 چارپائیاں اور 2 لاکھ سے زائدنقد رقم کی صورت میں امداد کی، اس کے علاوہ غریب بچوں کے لئے مفت تعلیم کی سہولت اور ٹیوشن کی خدمات سال بھر مہیا کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلاحی کمیٹی کے تعاون سے چک نمبر 2 رکھ دھریمہ ) ضلع سرگودھا میں صاف پانی کی قلت کو مد نظر رکھتے ہوئے صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیا گیا، اسی طرح اجتماعی قربانی سال 2021 عیدالضحیٰ کے موقع پر 15کے قریب بکروں کی اجتماعی قربانیاں کی گئیں اور گوشت مستحق ، نادار ، غریب خاندانوں میں تقسیم کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام معزز ممبران جن میں حافظ سمیع ایڈووکیٹ ، مشتاق حسین کھوکھر، محمد جمیل ، محمد شفیق ، محمد شکیل انصاری ، ذوالفقار کیانی ، حاجی طالب حسین ، نثاراحمد ، ذوالفقار جنجوعہ اورمرزا محمد فاروق سمیت تمام عزیز و اقارب ، دوست احباب جن کی مالی معاونت سے پچھلی چار دھائیوں سے یہ ادارہ غرباء مساکین کی خدمت کر رہاہے ، ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مخیر حضرات کا تعاون ہمیشہ کی طرح جاری و ساری رہے گا۔

آخر میں ہم شاہد علی (محشر کریانہ سٹور) اور انکے سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو ہمیں ہر سال پیکج وصول کرنے والے خوش دلی سے پیش آتے ہیں اور دعائیں لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button