جہلم میں غریبوں اور ان کے بچوں کے لئے نئے کپڑے مہربانی شاپ سجائی گئی

جہلم: جو لوگ اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرتے ہیں، اس کا اجر اللہ پاک کے پاس ہے۔

گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عید کی خوشیوں میں اپنے غریب بہن بھائیوں کے لیے اور ان کے بچوں کے لیے نئے کپڑے مہربانی شاپ سجائی گئی جس کا سہرا ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کو جاتا ہے جن کی کاوشوں سے یہ میربانی بازار سجا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید نے کیا۔

اس موقع پر چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن ضلع جہلم عبدالغفور چوہان بھی موجود تھے، اس کے علاوہ ڈاکٹر عبدالغفور ملک، ڈیپٹی ڈرایکٹر سوشل ویلفیر چوہدری واجد حسین، فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ، فرزانہ چوہدری سابق (پی ٹی وی) اینکر موجود تھے۔

مہربانی بازار سے لوگ اپنے بچوں کے لیے نئے کپڑے لے کر گئے ہیں تا کہ عید کی خوشیوں یہ لوگ بھی شامل ہو سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button