ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے محنت کشوں کی مشکلات میں مزید اضافہ، مزدورں کی اپیل مسترد

پنڈدادنخان: ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے محنت کشوں کی مشکلات میں مزید اضافہ، پنجاب لیبر اپیلیٹ کورٹ لاہورنے مزدورں کی اپیل مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب لیبر اپیلیٹ کورٹ لاہور نے لیبر کورٹ راولپنڈی کا ڈنڈوٹ فیکٹری بندش اور محنت کشوں کی برطرفی کے فیصلہ کے خلاف مزدور یونین کی اپیل مسترد کردی جس سے لیبر کورٹ راولپنڈی کا فیصلہ درست قرار پانے سے تین سالوں سے جبری برطرف محنت کشوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔

ڈنڈوٹ مزدور یونین ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی اور امید ہے کہ ہائی کورٹ سے مزدور کو انصاف ملے گا، ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے بااثر مالکان نے ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کو تین سالوں سے بند کر رکھا ہے اور سینکڑوں مزدود جبری برطرف کر رکھے ہیں۔

سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے مزدورں کے مسائل حل کیے جائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button