جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 7 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری، 7 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کلیم اختر ولد محمد شریف ساکن نئی آبادی چک دولت جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے رائفل 12 بور رپیٹر معہ کارتوس، محمد سمیع خالد ولد خالد لطیف ساکن شیخ قریشاں جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز، صداقت رسول ولد محمد ولد محمد عارف ساکن شیخ قریشاں جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ رائفل کلاشنکوف فولڈنگ بٹ، پسٹل 30 بور معہ راونڈز اور عاطف علی ولد محمد ایوب ساکن پنڈ رتوال جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 9mm معہ راونڈز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم نعیم شہزاد ولد محمد انار ساکن کلیام پور ضلع سرگودھا کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمد یاسر ولد محمد بنارس ساکن محلہ شہیداں سوہاوہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم مدثر نذر ولد نذر حسین ساکن جلالپور شریف کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 220 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button