ڈی پی او جہلم کامران ممتاز کی تھانہ سوہاوہ میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

سوہاوہ: راؤ سردار علی خان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر کے مطابق کامران ممتاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تھانہ سوہاوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پر محمد ابرہیم وڑائچ ڈی ایس پی سٹی سرکل، ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ، ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی سمیت تھانہ میں تعینات تفتیشی افسران، نمائندگان پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے پیش کردہ انفرادی و اجتماعی مسائل کو فرداً فرداً سنا اور موقع پر ہی ان کے ازالے کے احکامات جاری کئے۔

کھلی کچہری میں سائلین کی درخواستوں پر ڈی ایس پی سٹی سرکل اور متعلقہ ایس ایچ اوز کو موقع پر ہی سائلین کی میرٹ پر جلد از جلد داد رسی کے احکامات جاری کیے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کی درخواستوں کا میرے آفس میں الگ ریکارڈ رکھا جاتا ہے جس پر ہفتہ وار رپورٹ طلب کی جاتی ہے۔ سائلین اپنی بات کھل کر بتائیں تاکہ کم سے کم وقت میں سائلین کا مسئلہ حل ہو سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا علاقہ تھانہ سوہاوہ میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ وہ لوگ جو ہیڈ کوارٹرز سے دور ہیں اور میرے دفتر آسانی سے نہیں آسکتے میں خود ان کے پاس آؤں اور انکے مسائل کو حل کرسکوں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button