طلباء نے ہی جدید علوم اور ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کر کے جدید دور میں دنیا کا مقابلہ کرنا ہے۔ سید اختر علی شاہ

پنڈدادنخان: آج کے ہونہار طلباء نے ہی جدید علوم اور ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کر کے جدید دور میں دنیا کا مقابلہ کرنا ہے آج کی نئی نسل نے ہی پاکستان کو اسلامی دنیا کا عملی قلعہ بناکر عظیم تر پاکستان کے خواب کو پورا کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے گورنمنٹ راجہ غضنفر علی خان ہائی سکول پنڈدادنخان میں رئیس مدرسہ ملک شوکت علی اعوان کی زیر صدارت منعقدہ ایک پروقار تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ 28مئی یوم تکبیر پاکستان اور پاک فوج کے جانثار مجاہدوں اور مسلم ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان موحوم نے اپنے ساتھی ایٹمی سائنسدانوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو دنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بنا کر بھارت جیسے عیار و مکار اور دھوکے باز دشمن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی قوم کسی سے کم نہیں۔

اس موقعہ پر معروف ماہر تعلیم سید اظہر علی شاہ بخاری کی زیر نگرانی پوزیشن ہولڈرز طلباء میں سکول کونسل کے اراکین خواجہ شوکت محمود سابق فلیٹ چیف پیٹی آفیسر الحاج چوہدری امتیاز احمد محمد ایوب مولانا صبغت اللہ قندیل سینئر ہیڈ ماسٹر ملک شوکت علی اعوان نے انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرھ سو سال سے زاہد قدیم ترین اس سکول نے بڑے بڑے نامور طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا اور وہ آج اعلیٰ سے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوکر ملک و قوم کی خدمت میں سرگرم عمل ہیں آج کے طلباء نے بھی اعلیٰ تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کر کے عظیم تر پاکستان کو ہر شعبے میں مضبوط سے مضبوط بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button