اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کا جائزہ لیا اور اپنی نگرانی میں نیلامی کروائی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے سبزی منڈی کے مختلف سٹالز کا معائنہ کر کے اشیاء کے معیار اور سٹاک کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ جہلم اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اور منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر نیلامی کے عمل کو مکمل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کے جائزے کا مقصد مارکیٹوں میں سستی اشیاء خورونوش کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ مارکیٹس کا مسلسل وزٹ کر رہے ہیں، گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button