پاکستان تاقیامت قائم رہے گا، عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ چوہدری تسنیم ناصر

جہلم: چوہدری تسنیم نا صر گجر نے کہا کہ ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے اور ملک کے سیاستدان اور عوام غیرت مند ہیں، ملک کے دفاع اور حفا ظت کے لئے غیرت مند پاکستانی قوم بھی موجود ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی جہلم کے ضلعی صدر چوہدری تسنیم ناصر گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا یہ بیان کہ غلط فیصلے ہوئے تو ملک 3 حصوں میں تقسیم ہو جائے گا کی شدید مذمت کرتے ہیں، عمران خان اپنی زبان کو لگام دیں ایسی باتیں نہ کریں۔ لگتا ہے اقتدار کی کرسی جانے کے بعد اس کا دماغ بھی چل گیا ہے اور عجیب و غریب حرکات اور بیان دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں پی پی پی اپنی بھر پور طاقت کے ساتھ ابھر رہی ہے اور لوگ دھڑا دھڑ پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، آئندہ آنے والا وقت پی پی پی کا ہے جو پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button