پورا راولپنڈی ڈویژن اپنا گھر ہے، بہت جلد سوہاوہ اور ڈومیلی کا دورہ کروں گا۔ اسپیکر راجہ پرویز اشرف

سوہاوہ: ڈومیلی سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف شخصیت راجہ طہاور زمان نے اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی۔

راجہ طہاور زمان نے راجہ پرویز اشرف کو اسپیکر بننے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ راجہ پرویز اشرف کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پورا راولپنڈی ڈویژن اپنا گھرہے، بہت جلد سوہاوہ اور ڈومیلی کا دورہ کروں گا، یہاں کی عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ سے علاقے کی ترقی خوشحالی اولین ترجیح رہی ہے، آئندہ بھی علاقے کی عوام کی پوری امیدوں پر اتروں گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button