پٹرولنگ پولیس چک مہیوں کی ماہ مئی کے دوران شاندار کارکردگی، متعدد ملزمان گرفتار

دینہ: ایس پی راولپنڈی ریجن زنیرہ اظفر کی زیرنگرانی اورانچارج ڈسٹرکٹ جہلم ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ عابد خان کی خصوصی ہدایت پر انچارج پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں سب انسپکٹر راجہ مسعود احمد ہمراہ ٹیم نے ماہ مئی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران جن میں 3 کس مجرمان اشتہاری اور 2 کس عدالتی مفروران کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا۔

غفلت و لاپرواہی اور تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانے والے ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 7 عدد مقدمات درج کرائے، موٹر سائیکل اور گاڑیوں پر بوگس اور جعلی نمبر پلیٹ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد مقدمات درج کروائے گئے۔

دوران سفر مسافروں کو پیش آنے والی مختلف نوعیت کی مشکلات کو حل کیااور 15 سے زائد مسافروں کو امداد فراہم کی گئی ، جبکہ شاہراہِ عام پر تجاوزات کو ختم کروایا گیا، کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت احاطہ پوسٹ اور بیٹ ایریا میں مختلف انواع و اقسام کے پھولدار پھلدار پودے لگائے گئے۔

اس حوالے سے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انچارج چیک پوسٹ چک مہوں کا کہنا ہے کہ پٹرولنگ پوسٹ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لئے 24/7 سڑکوں پر گشت کرتی ہے اور دوان سفر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button