گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے ہیٹ سٹروک اور سن برن کے خدشہ ہے، شہری احتیاط کریں۔ میاں مظہر حیات

جہلم: ڈاکٹر میاں مظہر حیات چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلع جہلم کی عوام سے اپیل کی ہے گرمی کی موجودہ شدید لہر کی وجہ سے ہیٹ سٹروک اور سن برن کے خدشہ ہے جس سے بچنے کے لئے خصوصی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عوام الناس کو چاہیئے کہ باہر کے کام صبح سویرے نمٹا لئے جائیں، ڈھیلے ڈھالے ہلکے رنگ کے کپڑے زیب تن کریں، بلاضرورت گھر سے نہ نکلیں، سایہ دار اور کھلی ہوادار جگہ پر آرام کریں، صفائی کا خیال رکھیں۔ سخت گرمی میں مشقت اور ورزش سے پرہیز کریں۔ دھوپ کے چشمے استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ دھوپ میں کھڑی بند گاڑی میں نہ بیٹھیں۔ بچوں کو بند گاڑی میں نہ چھوڑ یں۔ کھانا بھوک رکھ کر کھائیں۔ بخار، جسم پر دانے، تیز نبض، غنودگی ہیٹ سٹروک کی علامات ہیں۔ شدید پسینہ، پیلاہٹ،الٹی / قے، سر درد کی علامات گرمی کی شدت سے نڈھالی کی علامات ہیں۔ ہیٹ سٹروک کی صورت میں مریض کو ٹھنڈی ہوادار جگہ پر لٹائیں۔ تیز بخار کی صورت میں ٹھنڈی پٹیاں کریں۔

ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے کہا کہ سٹروک سے متاثرہ مریض کو طبیعت سنبھلنے تک پینے کو نہ دیں۔ طبی مدد کے لئے ہسپتال شفٹ کریں، زیادہ پسینہ آنے کی صورت میں شکنجبین اور نمکول کا استعمال مفید ہسپتالوں میں بیٹ ایکاسٹ، ہیٹ سٹروک اور سن برن سے متاثر ومریضوں کے علاج کے لئے تمام ضروری ادویات اور انتظامات مکمل ہیں اور اس سلسلہ میں ضلعی اور تحصیل کی سطح پر شہریوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے خصوصی ہیلتھ کاؤنٹر بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button