سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے زیر انتظام بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس 5 اکتوبر کو منعقد ہوگی

دینہ: سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے زیر انتظام بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس 5 اکتوبر بروز بدھ جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

کانفرنس میں شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خصوصی شرکت کریں گے اور بعثت رحمت عالم ﷺ پر خصوصی خطاب کریں گے۔ کانفرنس سہ پہر ساڑھے 4بجے سے نماز عشاء تک جاری رہے گی، خواتین کیلئے خصوصی پردے کا انتظام بھی ہو گا۔

اس حوالے سے امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کو مبعوث فرما کراللہ کریم نے اپنی معرفت کا دروازہ کھول دیا۔ بعثت عالی کی اتنی روشنی ہوئی کہ اس روشنی میں بندوں نے اپنے معبود برحق کو دیکھ لیا اگر آپ ﷺ کی بعثت کے بعد بھی کسی کو ایمان نصیب نہ ہو تو اسکا مطلب یہ ہو گا وہ قبول ایمان کی استطاعت ہی نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری منزل بعثتِ محمد رسول اللہ ﷺ ہے، بعثتِ عالی ایک انقلاب ہے جو تاریخ انسانی میں صرف ایک ہی بار ہوا ہے۔ بعثتِ محمد رسول اللہ ﷺ ہی وہ نکتہ ہے جو اتحاد کی بنیاد، مسائل کا حل، کامیابی کا زینہ اور نجات کا ضامن ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button