جہلم سے کھوہار جانے والی کار بارش کے بعد پھسلن کے باعث نہر میں جا گری، 6 افراد جاں بحق

جہلم سے سرائے عالمگیر کے نواحی علاقہ جانے والی کار تیز طوفانی آندھی اور موسلا دھار بارش کے باعث نہر میں جا گری، 2 سالہ بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد سوار تھے۔

حادثہ سرائے عالمگیر منڈی بہاؤالدین روڈ پر نواحی علاقے سمبلی گاؤں کے قریب کار نہر میں جا گری۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

پولیس کے مطابق کار میں 2 سالہ بچے سمیت خواتین بھی شامل تھیں، کار میں سوار فیملی جہلم میں ڈاکٹر سے چیک اپ کے بعد دوائی لے کر واپس گھر جا رہے تھے۔

حادثہ تیز طوفانی آندھی اور موسلا دھار بارش کے باعث پیش آیا۔ مرنے والوں میں 2 سالہ سیف، 23 سالہ سعید، 28 سالہ نازیہ، 45 سالہ شاہین، 50 سالہ عابدہ اور 70 سالہ رشیدہ شامل ہیں۔

فیملی کا تعلق سرائے عالمگیر کے علاقہ کھوہار سے ہے۔ ریسکیو 1122 اور پولیس کے امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ اندھیرا ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا۔

3 گھنٹے مسلسل ریسکیو آپریشن کے بعد لاشوں کو باہر نکال لیا گیا اور ڈیڈ باڈیز کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button