ڈومیلی میں لوکل ٹرانسپورٹ اور چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں نے کرایوں میں بے پناہ اضافہ کردیا

ڈومیلی میں لوکل ٹرانسپورٹ اور چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں نے کرایوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا، ڈومیلی سے دینہ اور ڈومیلی سے دیگرعلاقوں میں جانیوالی گاڑیوں نے اپنے اپنے کرائے مقررکرلئے، مقامی انتظامیہ خاموش، آرٹی سیکرٹری دفتر تک محدود، شہریوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی میں ٹرانسپورٹ ڈرائیورز نے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑنے شروع کردیئے، کرایوں کی مد میں بے پناہ اضافہ کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔ ڈومیلی سے دینہ کرایہ120، ڈومیلی سے پھڈیال180، دینہ سے پھڈیال 250۔ ڈومیلی سے مغل آباد 120. دینہ سے مغل آباد 180،بڑاگواہ سے ڈومیلی 100، فورپوٹھی سے دینہ220، ڈومیلی سے سوہاوہ150، ڈومیلی سے ڈومیلی موڑ100, پدھری سے ڈومیلی 140روپے کرایاوصول کیا جانے لگا ہے۔

دانی دہرہ سے ڈومیلی 12کلومیٹرکا 80روپے، اسی طرح بڑاگواہ سے ڈومیلی 16کلومیٹر کا کرایہ 100روپے وصول کیاجانے لگاجبکہ ڈومیلی اور بڑاگواہ میں چلنے والے چنگ چی رکشوں نے بھی انتہا کردی۔ پہلے سے اب تیس سے پچاس روپے تمام سٹاپ کا کرایاوصول کیاجارہاہے۔ ان کے علاوہ دیگردیہاتوں میں چلنے والی بسوں نے بھی کوئی کثرنہ چھوڑی۔ زائد کرایہ وصول کرنے پر عوام سے لڑائی جھگڑے معمول بن گئے۔ شہری آگے ہی مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے ہیں جبکہ آر ٹی سیکرٹری اپنے دفاتر تک ہی محدود ہوکررہ گئے۔

عوام نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور سوہاوہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی کامطالبہ کیااور تمام بسوں ویگنوں کے اندر اور اڈوں پر کرائے نامے آویزاں کرنے کی ہدایات دی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button