آبی ذخائر میں قابلِ استعمال پانی ختم، منگلا ڈیم ڈیڈ لیول پر آگیا

منگلا: آبی ذخائر میں قابل استعمال پانی ختم، تربیلا اور چشمہ کے بعد منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول پر آگیا۔

رپورٹ کے مطابق ملکی آبی ذخائر میں 79 ہزار ایکٹر فٹ پانی رہ گیا ہے، ارسا حکام کے مطابق منگلا،تربیلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 79 ہزارایکڑ فٹ ہے، منگلا میں پانی کی آمد 21 ہزار300 کیوسک اور اخراج 23 ہزار 700 کیوسک ہے، تربیلا میں پانی کی آمد 89 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 88 ہزار 600 کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 79 ہزارایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button