خاتون سے اجتماعی زیادتی کیس، پانچوں ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم رکشہ ڈرائیور نکلا

جہلم: تھانہ صدرجہلم میں 5 افراد کا خاتون سے اجتماعی زیادتی کا معاملہ، مرکزی ملزم سمیت 5ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے ارسل ٹاؤن میں (س) نامی خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم رکشہ ڈرائیور علی رضا سمیت کل 5 ملزمان فرحان ،دانیال،امیر افضل ،محمد حسیب کو 12 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی تھی۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم کامران ممتاز نے کہا کہ جہلم پولیس عورتوں اور بچوں سے زیادتی کے واقعات میں زیروٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button