چوہدری فوق شیرباز کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات

دینہ: تحریک انصاف دینہ کے رہنما چو ہدری فو ق شیرباز کی سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات، جہلم سے لانگ مارچ کے حوالے سے تمام صورتحال سے آگاہ کیا اور اگلے مرحلے کے لیے عمران خان نے کار کنوں کو تیار رہنے کی ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز تحصیل دینہ سے تحریک انصاف کے سرگرم رہنما چو ہدری فوق شیر باز نے پشاور میں سابق وزیر اعظم عمران خان سے تفصیلی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران چو ہدری فوق شیرباز نے 25 مئی کو ہونے والے آزادی مارچ کے بارے میں جہلم کی تمام صورتحال سے آگاہ کیا جس پر سابق وزیراعظم عمران خان نے چوہدری فوق شیر باز پر اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ اگلے مرحلے میں تمام کارکنوں کو تیار کریں اور بھاری اکثریت سے جہلم کی نمائندگی ہونی چاہئے۔

اس حوالے سے چوہدری فوق شیر باز نے کہا کہ ضلع جہلم کی عوام عمران خان کی کال کی منتظر ہے اور بھاری اکثریت سے آئندہ کے لائحہ عمل میں شرکت کر کے ثابت کریں گے کہ ضلع جہلم صرف عمران خان کا ہے اور اس کے سپاہی اپنے لیڈر پر جان نچھاور کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button