جہلم میں ترقیاتی کام تعطل کا شکار، سڑکوں کی تعمیر نہ ہونے سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

جہلم: اندرون شہر سمیت ضلع بھرمیں ترقیاتی کام تعطل کا شکار، سڑکوں کی تعمیر نہ ہونے سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ضلعی افسران فنڈز کی قلت کے بہانے بنا کر شہریوں کا تماشہ دیکھنے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کیمطابق جہلم اندرون شہر کی سٹرکیں مرمت نہ ہونے کیوجہ سے گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔سڑکوں کی تعمیر و مرمت نو منتخب حکومت نے نامعلوم وجوہات کی بناء روک دیں ہیں جس کیوجہ سے شہریوں کی قیمتی گاڑیاں کھٹارہ بن رہی ہیں جبکہ گہرے گڑھوں کیوجہ سے آئے روز شہری حادثات کاشکار ہو رہے ہیں۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ منتخب عوامی نمائندے اندرون شہر سمیت ضلع بھر کے ترقیاتی کام کروانے کی بجائے سیاسی پوائنٹ سکورنگ میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے ترقیاتی کاتعطل کا شکار ہو چکے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں نے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے احکامات اور فنڈز جاری کئے جائیں تاکہ شہر کی سڑکوں میں بننے والے گڑھوں کا خاتمہ ہو سکے اور شہری بحفاظت سفر جاری رکھ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button