اسلام آباد ایئرپورٹ پر جہلم کے رہائشی سے منشیات برآمد، ملزم گرفتار

جہلم: اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

جہلم کا رہائشی محمد قربان ولد محمد رمضان سکنہ ڈھوک مقرب پرواز ای وائے232 پر ابوظہبی جارہا تھادوران تلاشی مسافر کے سامان سے ایک کلو ہیروئین برآمد ہوئی۔

مسافر نے ہیروئین انتہائی مہارت سے ٹرالی بیگ میں چھپا رکھی تھی، ملزم کو ابتدائی تحقیقات کے بعد منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button