جہلم شہر کے بازاروں میں تجاوزات کے باعث خریداروں نے بازاروں کا رخ کرنا چھوڑ دیا

جہلم: شہر کے بازاروں میں تجاوزات کے باعث خریداروں نے بازاروں کا رخ کرنا چھوڑ دیا،تجاوزات مافیا فٹ پاتھ، پارکنگ ، سڑکوں پر قابض ، تجاوزات مافیا کے خلاف میونسپل کمیٹی خاموش تماشائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اندرون شہر سمیت ملحقہ علاقوں کے بازاروں میں تجاوزات مافیا نے کارروباری مراکز سمیت اندرون شہر کی سڑکوں پر مستقل بنیادوں پر قبضہ کرکے شہر کی سڑکوں کو پتلی گلی میں تبدیل کردیا ہے۔

میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ کی سرپرستی میں رکشہ ڈرائیوروں نے جگہ جگہ رکشہ اسٹینڈ قائم کررکھے ہیں ، شاندار چوک کے چاروں اطراف فٹ پاتھ پر بھی تجاوزات مافیا نے پنجے گاڑھ رکھے ہیں ، جس کیوجہ سے خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔

اندرون شہر کے بازاروں میں ریڑھی بان، فروٹ فروخت کرنے والے اور ہوزری کا سامان فروخت کرنے والوں نے قبضہ کررکھا ہے جس کی وجہ سے عید کی خریداری کے لئے آئے شہریوں کو طویل دورانیے تک ٹریفک جام میں ازیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹریفک پولیس شہر کی سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کی بجائے اطراف میں بیٹھ کر گپیں ہانکنے کو ترجیح دیتے ہیں جس کیوجہ سے شہریوں کے مسائل میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے۔

شہریو ں نے چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اندرون شہر میں قائم ہونے والی تجاوزات کے خاتمے کے میونسپل کمیٹی کے شعبہ انسداد تجاوزات کو متحرک کیا جائے تاکہ عید کی خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button