محکمہ جنگلات جہلم نے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی چیڑھ کی لکڑی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

جہلم: محکمہ جنگلات جہلم نے ایک بڑی کارروائی کے دوران جنگلات سے کاٹی گئی لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی چیڑھ کی لکڑی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات جہلم کو اطلاع ملنے پر ڈویژنل فاریسٹ افیسر سدھیر احمد مغل کی ہدایت پر ایس ڈی ایف او وقاص شاہ، وحید بلاک آفیسر، فاریسٹ گارڈ سجاد اور ان کے عملے نے لکڑی سے بھرے ٹرک کو راٹھیاں فاریسٹ چیک پوسٹ پر روکا۔

تلاشی کے دوران ٹرک کو مکمل طور پر غیر قانونی طریقے سے کاٹے گئے چیڑھ لکڑی سے بھرا پایا گیا جس پر ٹرک اور لکڑی کو قبضہ میں لے کر فاریسٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا۔

اس موقع پر وقاص شاہ نے کہا کہ لکڑیوں کے سمگلنگ کو قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جائے گا، جنگلات کی کٹائی اور لکڑیوں کے اسمگلنگ ناقابل معافی جرم ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button