حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، لانگ مارچ میں عوام کا جم غفیر نظر آئے گا۔ فراز چوہدری

جہلم: ضلع جہلم میں پولیس یا کسی بھی محکمے نے امپورٹڈ حکومت کے غیر قانونی احکامات کے تحت پی ٹی آئی کے کسی بھی کارکن یا شہریوں کو لانگ مارچ سے روکنے یا ہراساں کرنے کی کوشش کی تو انکو ملک کے آئین اور قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار کا تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری فراز چوہدری نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، آزادی مارچ میں پورے پاکستان سے ریکارڈ تعداد میں لوگ شرکت کریں گے اور اپنے ملک کو حقیقی آزادی دلائیں گے۔

فراز چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 25 مئی کو لانگ مارچ کی کال دے دی ہے تو سڑکوں پر عوام کا جم غفیر نظر آئے گا، جہلم سے کارکن پوری طرح تیار ہیں، تحریک انصاف ضلع کا مظبوط قلعہ ہے، پی ٹی آئی جہلم میں بڑی جماعت کی حیثیت رکھتی ہے۔

فراز چوہدری نے باور کروایا کہ اداروں نے اگر امپورٹڈ حکومت کے غیر قانونی احکامات مان کر کارکنوں کو تنگ کیا تو یاد رکھنا ہم اینٹ سے اینٹ بجادیں گے اور قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button