دینہ کے رہائشی حاجی راجہ اسد حسین مسلم لیگ (ن) سپین کے صدر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

دینہ: ضلع جہلم کی تحصیل دینہ کے رہائشی ہر دلعزیز شخصیت حاجی راجہ اسد حسین کو مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے مسلم لیگ ن سپین کا صدر مقرر کر دیا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی تحصیل دینہ کی یونین کونسل مغل آباد کے گاؤں بوہڑیاں دلیال کے رہائشی ہر دلعزیز معروف سیاسی شخصیت راجہ اسد حسین جوکہ کافی عرصہ سے حصول روزگار کے سلسلہ میں سپین میں مقیم ہیں ان کی قابلیت اور بہترین پارٹی ورک کے باعث مسلم لیگ ن سپین کا ایک بار پھر صدر مقرر کر دیا، اس موقع پر علاقہ کی عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی۔

مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے سپین میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی مکمل کرتے ہو نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق سرپرست اعلی ناظر احمد گوندل،سرپرست کے لئے مزمل حسین باجوا،الیگزینڈر سامسن مائیک اور چیئرمین کے لئے میاں محمد اظہر جبکہ صدر کے لئے راجہ اسد حسین اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔

باقی عہدیداران میں سینئر نائب صدر کے لئے راجہ ساجد محمود، چوہدری محمد ادریس اور سکندر حیات، ایاز عباسی جبکہ نائب صدر کے لئی محمد نواز اپنی خدمات سر انجام دیں گے، اسی طرح ہیڈ آف کشمیر کمیٹی کے لئے نائب صدور میں راجہ فاروق اعظم، فیض احمد تارڑ، زاہد محمود کیانی، میاں طاہر مجید، چوہدری احمد خان، محمد زاہد خان، سفیر اکبر، محمد رفیق اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

ہیڈ آف سوشل میڈیا کے لئے چوہدری مبین گجر جبکہ ہیڈ آف یوتھ کوآرڈینیشن کے لئے چوہدری افضال احمد وڑائچ اور سیکرٹری جنرل کے لئے محمد عمران ساجد، فنانس سیکرٹری کے لئے چوہدری محمد رمضان، جوائنٹ سیکرٹری کے لئے مسٹر ایاز مقرر کیے گئے۔

تمام نومنتخب عہدیداران نے مسلم لیگ ن کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور عہد کیا کہ پارٹی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے جبکہ نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button