جہلم سمیت ضلع بھر کے علاقوں میں جاری ہیٹ ویو نے شہریوں کا کڑا امتحان لینا شروع کر دیا

جہلم سمیت ضلع بھر کے علاقوں میں جاری ہیٹ ویو نے شہریوں کا کڑا امتحان لینا شروع کر دیا۔

جہلم شہر کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ ہیٹ ویو 2 مئی تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ماہ مارچ کے دوران ہی تیکھے تیور دکھانے والی گرمی نے اپریل کے اختتام پر مزید شدت اختیار کرلی ہے۔

جہلم سمیت ضلع بھرکے علاقوں میں جاری ہیٹ ویو کے باعث سورج کا مزاج مزید برہم ہوگا، ضلع بھر میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے جس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کا سلسلہ اگلے ماہ 2 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین نے موجودہ صورت حال کو موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ بھی قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button