پی ٹی آئی کے چھکے؛ پننوال، ساؤوال اور جلالپور سے مضبوط بیٹسمین لے اڑے

پنڈدادنخان: پی ٹی آئی کے چھکے؛ پننوال، ساؤوال اور جلالپور سے مضبوط بیٹسمین لے اڑے، جلالپورشریف سے مسلم لیگ ن کے سابق نامزد امیدوار چوہدری کاشف گوندل اور چوہدری آصف گوندل ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں پاکستان تحریک انصاف کے چھکے جاری ہیں، پننوال سے کرنل (ر) راجہ رضا علی خان، ساؤوال سے حاجی عبدالغفور کے تحریک انصاف کے چیئرمین نامزد ہونے سے ساسی گہماگہمی عروج پر ہے۔

چوہدری فیصل فرید کی کوششوں سے جلالپور سے مسلم لیگ ن کے سابق نامزد امیدوار چوہدری کاشف گوندل اور چوہدری آصف گوندل ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔

سینئر قانون دان چوہدری فیصل فرید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف عوامی قوت سے جمہوریت کو مضبوط کرے گی، گوندل برادری کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button