پنڈدادنخان میں ہٹے کٹے اور جرائم پیشہ بھکاریوں کی بہتات، چوری کی وارداتوں میں اضافہ

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان میں ہٹے کٹے پیشہ ور بھکاریوں کی بہتات گلی محلوں اور بازاروں میں ڈیرے جما لیے، پیشہ ور بھکاریوں کی مشکوک حرکات منشیات فروشی اور جرائم میں غیر معمولی اضافہ، پنڈدادنخان سے موٹر سائیکل جبکہ کھیوڑہ مرغ شاپ پر چوری کی واردات، شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے عید قریب آرہی ہے۔ کھیوڑہ، پنڈدادنخان شہر سمیت گردونواح میں ہٹے کٹے پیشہ ور بھکاریوں کی بہتات دن بھر اور خاص طور پر افطار کے وقت چھوٹے چھوٹے بچوں سمیت خواتین گلی محلوں اور بازاروں میں دوڑیں لگاتی نظر آتی ہیں پیشہ ور بھکاریوں کی مشکوک حرکات سے چوری چکاری کے خدشات بڑھنے لگے۔

گزشتہ روز سحری کے وقت استاد عبدالرحمن کا موٹر سائیکل عثمانیہ محلہ سے نامعلوم چور لے اڑے جبکہ سحری کے وقت کھیوڑہ مرغ شاپ سے نامعلوم چور چوری کی واردات کرکے غائب ہوگئے جبکہ ذرائع نے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ کھیوڑہ شہر میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پرہے لیکن کھیوڑہ پولیس چوکی میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے منشیات فروشوں کے خلاف ایک بھی مقدمہ نہ درج ہوسکا۔

سماجی حلقوں نے ڈی سی جہلم اور ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے اور جرائم کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہری عدم تحفظ کا شکار نہ ہوں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button