جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 منشیات فروش گرفتار

دینہ: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، 6 منشیات فروش گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش یاسر ولد محمد رفیق ساکن منہاس ٹاؤن مہتہ لوسر دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1640 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 2490 روپے برآمد جبکہ محمد پرویز ولد محمد یوسف ساکن مہتہ لوسر نئی آبادی دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش شہزاد خان عرف ٹونی ولد محمد تاج ساکن محلہ اسلام پورہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 220 گرام چرس برآمد جبکہ محبوب علی ولد محمد مشتاق ساکن مشین محلہ نمبر 1 جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 120 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم وقار جمروز عرف وکی ولد راجہ جمروز ساکن پیراغیب جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 15 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم طالب حسین ولد محمد اسلم ساکن محلہ نئی آبادی ڈھیری سوہاوہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button