پٹرولنگ پولیس چک مہیوں نے ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

دینہ: پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چک مہیوں ضلع جہلم نے ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

ایس ایس پی راولپنڈی ریجن زنیرہ ظفر کی زیر نگرانی اور ڈسٹرکٹ انچارج پی ایچ پی کی خصوصی ہدایت پرانچارج پوسٹ پی ایچ پی چک مہیوں راجہ مسعود احمدسب انسپکٹر اور ہمراہ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماہ اپریل میں سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران پانچ کس کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا اور شاہرہ عام پر غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے والے ڈرائیوران کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے چار عدد مقدمات درج کروائے۔

نیز دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کو حل کرنے اور سفر کو محفوظ بنانے کیلئے پندرہ سے زائد افراد کی مدد کی گئی اور آہستہ چلنے والی گاڑیوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے ریفلیکٹر لگائی گئی۔

انچارج پوسٹ راجہ مسعود احمد سب انسپکٹر نے میڈیا کوبتایا کہ پٹرولنگ پولیس چوبیس گھنٹے عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کیلئے شاہراؤں پر گشت کرتی ہے اور عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کرنا اور جرائم پیشہ عناصر کوکیفرکردار تک پہنچانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button