دریائے جہلم میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش 3 دن بعد مل گئی

پنڈدادنخان: دریائے جہلم میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش 3 دن بعد مل گئی، لاش موٹروے پل کی مغربی طرف سے برآمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم میں پنڈدادنخان کے علاقہ پنوار کے مقام پر تین دن قبل ڈوبنے والے نویں جماعت کے طالب علم احمد ولد افضل کی لاش برآمد لاش موٹر وے پل کی مغربی سائید سے برآمد کر لی گئی۔

ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کے دن رات آپریشن کے بعد لاش کو تلاش کیا گیا، ریسکیو 1122 نے لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button