پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں نویں جماعت کا طالب علم دریائے جہلم میں ڈوب گیا

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں نویں جماعت کا طالب علم دریائے جہلم میں ڈوب گیا، طالب علم کی تلاش شروع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ پنوار کا رہائشی نویں جماعت کا طالب علم احمد ولد افضل پنوار کے مقام پر دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت طالب علم کی تلاش شروع کر دی تا ہم ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور طالب علم کی تلاش شروع کر دی۔ حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث دریائے جہلم میں ایسے حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button