یوٹیلیٹی سٹورز کی انتظامیہ نے جنگل کا قانون نافذ کر دیا، زائد المعیاد اشیاء کی فروخت دھڑلے سے جاری

جہلم: یوٹیلیٹی سٹورز کی انتظامیہ نے جنگل کا قانون نافذ کر دیا، زائد المعیاد اشیاء کی فروخت دھڑلے سے جاری، شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے، یوٹیلیٹی سٹورز کی انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے مضافاتی علاقوں میں قائم یوٹیلیٹی سٹورز کی انتظامیہ نے زائد المیعاد اشیاء خوردونوش فروخت کرنی شروع کر رکھی ہیں۔

نواحی علاقہ کے رہائشی نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سٹورز انتظامیہ چائے کی پتی ، ٹماٹوکیچپ، چکن کیوبز سمیت دیگر اشیاء دیدہ دلیری کے ساتھ فروخت کررہے ہیں ، یوٹیلیٹی سٹورز پر کام کرنے والے عملے کو متعلقہ افسران کی آشیر باد حاصل ہے۔

زائد المعیاد اشیاء تلف کرنے کی بجائے شہریوں میں مقررہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر فروخت کرکے شہریوں کو موذی امراض میں مبتلا کر رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کی انتظامیہ نے اس حوالے سے معنی خیز خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

شہریوں نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف ، ڈی جی ایف آئی اے سے مطالبہ کیاہے کہ حکومت کی بدنامی کا باعث بننے والی ضلع جہلم کی یوٹیلیٹی سٹورزمیں موجود اشیاء خودونوش کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے غفلت و لاپرواہی کے مرتکب افسران کو ضلع بدر کیاجائے تاکہ شہری حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق اشیاء خوردونوش خرید کر بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button