عید الفطر کی تعطیلات ختم، آبائی علاقوں میں عید الفطر کی چھٹیاں گزارنے کے بعد پردیسیوں نے واپسی کاسفر باندھ لیا

جہلم: عید الفطر کی تعطیلات ختم، آبائی علاقوں میں عید الفطر کی چھٹیاں گزارنے کے بعد پردیسیوں نے واپسی کاسفر باند ھ لیا، سرکاری و نیم سرکاری نجی ملازمین اور شہریوں کی واپسی شروع ہوگئی۔ بس ویگن اڈے ، ریلوے اسٹیشن کی رونقیں دوبارہ بحال ہو گئیں۔

ضلعی ہیڈ کوارٹرپر ملازمت و کاروبار کے سلسلے میں ملک بھر کے مختلف علاقوں سے شہری مقیم ہیں جو عیدالفطر کی تعطیلات اپنے آبائی علاقوں میں گزارنے کے بعد دوبارہ سے محنت مزدوری اور سرکاری اداروں میں ملازمت پیشہ افراد کی واپسی شروع ہوگئی ہے۔

6 مئی سے تعطیلات ختم ہونے کے بعد مسافروں اور سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ملازمین اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے جبکہ بس اڈوں پر بہت زیادہ رش کے باعث کئی شہری پہلے ہی واپسی کی راہ اختیار کر چکے ہیں۔

حکومت نے عید الفطر پر 5 چھٹیاں دی تھیں جس سے ملازمین کو عید کی تعطیلات اپنے آبائی علاقوں میں جاکر اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ منانے کا موقع میسر آیا اور ان کی عید کی خوشیاں دو چند ہوگئیں تاہم پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں شدید گرمی کے باعث کئی شہریوں نے جلدی واپسی اختیار کر لی تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button