پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، عوام اب 50 روپے کا پٹرول نہیں ڈلوا سکیں گے

جہلم: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے بعد عوام اب 50 روپے کا پٹرول نہیں ڈلوا سکیں گے، پٹرول پمپ مالکان نے 80 روپے سے کم پٹرول فروخت کرنے سے انکار کر دیا ، 50 روپے کا زمانہ گیا اب 80 روپے سے کم میں پٹرول نہیں ملے گا، پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول پمپ مشینوں پر پوسٹر آویزاں کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق اندرون شہر سمیت گردونواح میں قائم پٹرول پمپس سے صارفین کو 80 روپے سے کم میں پٹرول نہیں ملے گا، پوسٹر آویزاں کر دیئے ہیں، موٹرسائیکل سواروں نے پٹرول پمپ مالکان کی اس بے حسی پر سراپا احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پہلے 30 روپے سے 50 روپے تک بھی پٹرول مل جاتا تھا اب پٹرول پمپ مالکان کی ہٹ دھرمی کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں، اس بڑھتی ہوئی مہنگائی میں 234 روپے فی لیٹر پٹرول ڈلوانا مشکل ترین ہو کر رہ گیا ہے، اس اقدام سے سب سے زیادہ متاثر موٹر سائیکل چلانے والے افراد ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے پٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پر مجبوراً ایسا کرنا پڑ رہا ہے، اب 30 یا 50 روپے سے پیمانہ شروع نہیں ہوتا جس کی وجہ سے پیمانے کے آغاذ کی شرح کم سے کم 75 روپے یا 80 روپے سے رکھی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button