جادہ تا شاندار روڈ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کی زیرصدارت ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں انہوں نے جادہ روڈ، دینہ منگلا روڈ، للِہ تا جہلم روڈ، سیوریج کے منصوبوں اور سکولوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے منصوبوں کے بارے تفصیلی بریفننگ لی۔

انہوں نے کہا جادہ تا شاندار روڈ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اس کے علاوہ تمام ترقیاتی سکیموں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ منصوبے دیرپا ثابت ہوں۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق سمیت ایکسن ہائی وے، بلڈنگز اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button