ڈالر کی اجارہ داری نے بازاروں مارکیٹوں میں کارروبار کی جڑیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ صفدر سیٹھی

جہلم: شہر کی معروف کارروباری شخصیت صفدر سیٹھی نے کہا ہے کہ ڈالر کی اجارہ داری اور روپے کی بے قدری نے بازاروں مارکیٹوں میں کارروبار کی جڑیں ہلا کر رکھ دی ہیں، مہنگائی ٹیکسوں کی بھرمار اور حالات میں بہتری نہ آنے سے بحران سنگین سے سنگین تر ہوتا جا رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری پر ٹیکسوں میں کمی کارروباری حالات کو درست سمت لا سکتی ہے، حکومت تاجروں بازاروں مارکیٹوں پر ٹیکسوں کی شرح میں کمی لے کر آئے ، معاشی عدم استحکام سے ملک و قوم کو نکالنا محفوظ اور مستحکم ملک و قوم کے مستقبل کے لئے نہایت ضروری ہے ، ملک میں مہنگائی اور غربت کے پروان چڑھتے اعشارئیے نہایت خوفناک الارم بجا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بدترین اضافے سے کارروبار شدید دباؤ کی زد میں آئیں گے ، ڈالر کی پرواز روکنے کے لئے پائیدار لائحہ عمل تشکیل دیا جائے، ملکی معیشت کو بحران زدہ حالات سے نکالنے کے لئے روپے کی قدر کو مضبوط ترین بنانا ہوگا، حکومت ملک میں ڈالر کی بلند پرواز کو روکنے اور روپے کی قدر کو مستحکم بنانے کے لئے مقامی صنعت و تجارت کو ریلیف دے تاکہ غیر یقینی کی فضاء کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button