رمضان المبارک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، عوام عاجز آچکے ہیں۔ ملک محمد اقبال اعوان

جہلم: مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ جہلم کے صدر حاجی ملک محمد اقبال اعوان نے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا عذاب سے عوام اور کاروباری حضرات عاجز آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گھنٹے بعد گھنٹہ بجلی بند، سحر، افطار اور نماز تراویح کے دوران بھی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، کاروبار بری طرح متاثرہو کررہ گیا ہے،گرمی میں روزہ داروں کا برا حال ہوگیا۔

ملک محمد اقبال اعوان کا کہناتھاکہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے شہری سراپا احتجاج ہیں، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہوا تواحتجاج کرنا پڑے گا۔ ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں شدید گرمی اور حبس کے باعث 12 بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button