پنڈدادنخان میں کھلی کچہری کا مقصد عوام کو بروقت انصاف فراہم کرنا ہے۔ ڈی پی او جہلم عامر نیازی

پنڈدادنخان: راؤ سردار علی خان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر کے مطابق کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تھانہ پنڈدادنخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان راجہ آصف، ایس ایچ او تھانہ لِلہ، ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف سمیت تھانہ جات میں تعینات تفتیشی افسران اور عوام کی کثیر تعداد سمیت صحافیوں نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے پیش کردہ انفرادی و اجتماعی مسائل کو فرداً فرداً سنا اور موقع پر ہی ان کے ازالے کے احکامات جاری کئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کی درخواستوں کا میرے آفس میں الگ ریکارڈ رکھا جاتا ہے جس پر ہفتہ وار رپورٹ طلب کی جاتی ہے۔ سائلین اپنی بات کھل کر بتائیں تاکہ کم سے کم وقت میں سائلین کا مسئلہ حل ہو سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا علاقہ تھانہ پنڈدادنخان میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ وہ لوگ جو ہیڈ کوارٹرز سے دور ہیں اور میرے دفتر آسانی سے نہیں آ سکتے میں خود ان کے پاس آؤں اور ان کے مسائل کو حل کرسکوں۔

کھلی کچہری میں سائلین کی درخواستوں پر متعلقہ ایس ایچ اوز کو موقع پر ہی سائلین کی میرٹ پر جلد از جلد دادرسی کے احکامات جاری کیے۔

اہل علاقہ نے حال ہی میں نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی کی کاوش کو سہراتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button