چوری ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔ ڈی پی او جہلم عامر نیازی

پنڈدادنخان: منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور ایکشن پلان تیار کر رہے ہیں، چوری ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر) عامر خان نیازی نے اپنے دورہ پنڈدادنخان کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر کرنل (ر) سید زاہد شیرازی نے ان کی توجہ امن و امان کی صورتحال سمیت منشیات فروشوں اورچوری کی بڑھتی ہوئی واردتوں کی طرف دلائی جس پر ڈی پی او جہلم نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور ایکشن پلان تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ کیپٹن (ر) عامر خان نیازی نے بطور ڈی پی او جہلم کا جارج سنبھالنے کے فوری بعد پنڈدادنخان کا دورہ کیا اور مختلف وفود سے ملاقات کی۔ سماجی حلقوں کی طرف سے ڈی پی او جہلم کیپٹن ر عامر خان کو خوش آمدید کہا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button