ماں وہ عظیم ہستی ہے جس کا کوئی نعمل بدل نہیں۔ چوہدری عابد محمود

جہلم: ماں وہ عظیم ہستی ہے جس کا کوئی نعمل بدل نہیں، سال کا ہر دن اس عظیم ہستی سے محبت اور عقیدت کے طور پر منایاجانا چاہئیے ، اس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار صدر الیکٹرانک میڈیا جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود نے مقامی اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں آج جو کچھ ہوں وہ اپنے والدین کی دعاؤں کی بدولت ہوں ، ماں کی عظمت سے کوئی بھی انسان مذہب، فرقہ اور قوم انکار نہیں کر سکتا، اس عظیم ہستی کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے ، اس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کیلئے اپنی عقیدت ، شکرگزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔

چوہدری عابد محمود نے کہا کہ ماں صرف ایک مادی رشتے کا نام نہیں ماں کا نام ہے پیار، خیال ، حفاظت اور بے لوث ہونے جیسے لافانی احساسات کا ، ماں تجھے سلام میری طرف سے پوری دنیاء کی ماؤں کو مدرز ڈے بالخصوص پاکستان کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ان عظیم سپوتوں کی دلیر و بہادر ماؤں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button