قتل، خود کشی یا حادثہ؛ سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں 62 سالہ شخص گندم میں رکھی گولیاں کھا لیں

سوہاوہ: قتل، خود کشی یا حادثہ، سوہاوہ کے نواحی علاقے جندوٹ میں 62 سالہ بزرگ نے گندم میں رکھی گولیاں کھا لیں۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی علاقے جندوٹ کے رہائشی ازرم نے گندم میں رکھی گولیاں کھا لیں جس پر انہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کیا گیا جہاں تشویشناک حالت میں انہیں راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس تھانہ سوہاوہ کے مطابق ازرم کے بیٹے کے مطابق ان کے والد بیمار تھے اور ذہنی توازن بھی درست نہ تھا اور آج وہ گھر میں اکیلے تھے کہ غلط فہمی کی بناء پر گندم میں رکھی گولیوں کو اپنی میڈیسن سمجھ کر کھا لیا، پولیس تھانہ سوہاوہ نے رپٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button