ملک محمد صادق کی جانب سے غربا اور مساکین کے لئے عید گفٹ

جہلم: روڈسیفٹی ایکسپرٹ ملک محمد صادق آف یوکے نے سینٹری انسپکٹر رانا اشفاق کو ایک کثیر رقم یوکے سے بھیجی ہے جو انہوں نے غربا اور مساکین کو عید سے قبل تقسیم کرنی ہے۔

ملک محمد صادق آف یوکے جہلم کی سیاسی سماجی فلاحی شخصیت ہیں جنھوں نے اپنی جیب سے لاکھوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ بالخصوص روڈ سیفٹی کے حوالے سے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

یاد رہے کہ ملک محمد صادق آف یوکے نے جہلم میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت پودے لگائے ہیں۔ ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کی ہیں۔ ٹریفک قوانین کے بارے میں شعور اجاگر کیا ہے عوام ان کو بہت پسند کرتے ہیں۔ خدمت خلق اور اپنے شہر کو خو بصورت بنا نے کے لئے ملک صادق آف یو کے نے جو خدمات سر انجام دیں ہیں انھیں خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔

ملک محمد صادق آف یو کے تمام صاحب ثروت افراد کے لئے ایک مثال بن گئے ہیں۔ ملک صادق آف یو کے جیسی شخصیات علاقہ کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں جو علاقہ و عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔ اگر ہر شہری اس سوچ کے تحت عوام و علاقہ کی خدمت کر ے تو جہلم کو ہم مزید خو بصورت بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button